Search This Blog

Saturday, 29 June 2024

Dua aur sajdy ki Tofique.


 *زندگی میں سب چھوٹ جائے، سجدے کی اور دعا کی توفیق نا چھوٹے۔ کتنی لذت ہے اللّٰه تعالیٰ سے مانگنے میں، اس کے آگے جھکنے میں۔ جو ایک بار اس کی نظروں میں آگیا اسے دنیا کی مصیبتوں سے کیا ڈرنا؟ اگر آپ اللّٰه تعالیٰ سے بات کرکے دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ زندگی بہت ہلکی ہے، آپ میں غموں سے لڑنے کا حوصلہ آئے گا اور جب آپ اللّٰه تعالیٰ سے بات کرنے میں سستی دکھاتے ہیں تو ہر چیز بری لگتی ہے، سب کچھ ایک بوجھ لگتا ہے۔ اللّٰه تعالیٰ اپنے آگے جھکنے کی توفیق نا دے تو انسان کی زندگی کا مقصد ادھورا رہتا ہے۔ مشکل کے ساتھ آسانی ہوتی ہے۔ اور دعا کی توفیق ملنا بہت بڑی نعمت ہے، دیر سویر ہوسکتی ہے. کوشش کریں اپنا تعلق اللّٰه تعالیٰ سے بہال کریں۔ آپ دیکھیں گے سب چیزیں درست ہونا شروع ہوجائیں گی اگر نا بھی ہوں تو آپ کو اللّٰه تعالیٰ مل جاے گا اور جب وہ مل جاے تو کسی شے کی اتنی طلب نہیں رہتی کہ وہ تکلیف دینے لگے "🤍*

 Best regards:

 riz manzoor.

0 comments:

Post a Comment

pakistan ky resources.....

 #تاریخ_گواہ_ہے  پاکستان کے جن علاقوں میں سکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں زمین کے نیچے قدرتی وسائل ہیں،💔😭 1) کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ...